صحت سے کھلواڑ، زندگی بچانے والی جعلی ادویات پکڑی گئیں
کراچی میں پولیس نے جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری میں چھاپہ مار کر زندگی بچانے والی جعلی ادویات ضبط کرلیں۔
نیو کراچی پولیس نے ڈرگس ریگولیٹری اتھارٹی سندھ کے ساتھ جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا، اس دوران مختلف اقسام کی جعلی ادویات بنانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں جمیل حسین، ناظم ملک اور وجاہت ملک شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے دو مینوفیکچرنگ یونٹ، دس مختلف اقسام کی مشین، ایک ہزار مختلف اقسام کے اینٹی بائیو ٹک، انجیکشن، کھلی ادویات اور ستر کلو سالٹ خام کیمیکل اور پینتیس ڈائی برآمد کی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے برآمد جعلی ادویات زندگی بچانے والی ادویات کی نقل تھی جس سے بڑے جانی نقصان کا اندیشہ تھا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.