Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، پائپ لائنیں کاٹنے والا گروہ پکڑا گیا، ملزمان میں سابق پولیس اہلکار بھی شامل

گروہ سابق پولیس اہلکار کی سربراہی میں کام کر رہا تھا
شائع 07 اپريل 2023 11:57am
ملزموں کے قبضے سے لوہے کا پائپ، لوہے کی چادریں اور سلینڈرز برآمد - تصویر/ اے ایف پی
ملزموں کے قبضے سے لوہے کا پائپ، لوہے کی چادریں اور سلینڈرز برآمد - تصویر/ اے ایف پی

کراچی میں بن قاسم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کے فور منصوبے کی پائپ لائنیں کاٹنے والے گروہ کو پکڑ لیا، ملزمان میں ایک سابق پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کا گروہ کے فور منصوبے کی لائنوں کو کاٹ کر قیمتی لوہا دوسرے صوبوں میں فروخت کرتا تھا، جن سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید بتایا کہ ملزمان میں علی، حبیب، حسین، زبیر، اورنگزیب، اقبال، عثمان، رحیم، شاہ حسین اور انور شامل ہیں۔ پکڑے جانے والا 10رکنی گروہ پولیس اہلکارحبیب اللہ تگڑ کی سربراہی میں کام کر رہا تھا۔

گروہ کا مرکزی ملزم تاج ولی کاٹی ہوئی پائپ لائنوں کو اپنے گودام میں لاہور منتقل کر رہا تھا، جبکہ ملزموں کے قبضے سے لوہے کا پائپ، لوہے کی چادریں اور سلینڈرز برآمد کی گئی ہیں۔

Sindh government

Sindh Police

Karachi Crime

Bin Qasim Town