Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات جھوٹ ہے، مریم اورنگزیب

فارن ایجنٹ، فتنے فساد، آئین شکن اور گھڑی چور کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے، وفاقی وزیر
شائع 07 اپريل 2023 09:47am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات جھوٹ ہے، فارن ایجنٹ، فتنے فساد، آئین شکن اور گھڑی چور کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات جھوٹ ہے، پارٹی قیادت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا، تمام اطلاعات من گھڑت اور محض قیاس آرائیاں ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ حکومت میں شامل تمام جماعتیں ایک ہی دن ملک بھر میں الیکشن کی حامی ہیں، میڈیا ایسی خبر نشر کرنے سے پہلے ترجمان سے تصدیق کرلے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ، فتنے فساد، آئین شکن اور گھڑی چور کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر نے مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر کے شہدا کے خلاف مہم، سائیفر کا جھوٹ گھڑا اور قومی سلامتی کمیٹی کے ذریعے اسے سچ بنانے کی سازش کا مذموم اور گندا کھیل تم نے کھیلا تھا۔

چیف جسٹس کی تصویر پے جوتے، نیوٹرل اسٹیبلشمنٹ جانور، اوئے زیبا جج، ٹیرین کے ابو، آئین شکن، فارن ایجنٹ اور گھڑی چور نااہل اب صرف تم ہوگے۔

pti

Information Minister

اسلام آباد

Marriyum Aurangzeb

imran khan