Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایکنک نے دیامر بھاشا پاور جنریشن فیسلیٹی منصوبے کی منظوری دے دی

منصوبے پر ایک ارب 23 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
شائع 06 اپريل 2023 09:30pm

ایگزیکٹو کمیٹی برائے قومی اقتصادی کونسل (ECNEC) نے دیامر بھاشا پاور جنریشن فیسلیٹی منصوبے کی منظوری دے دی، ایکنک نے ڈیجیٹل اکانومی منصوبہ بھی منظور کر لیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں دیامر بھاشا پاور جنریشن فیسلیٹی منصوبے کی منظوری دی گئی، منصوبے پر ایک ارب 23 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق 4500 میگاواٹ کے منصوبے پر واپڈا کے ذریعے عملدرآمد ہوگا۔

ایکنک نے ڈیجیٹل اکانومی منصوبہ بھی منظورکیا، جس پر 17 ارب 47 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

اجلاس میں ایم 8 موٹروے سے ایران سرحد تک تربت مند روڈ کی تعمیر کی منظوری دی گئی، جس پر 19 ارب 57 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

وزارت خزانہ نے 27 ارب 63 کروڑ کی لاگت کے پنجگور گچک روڈ کی بھی منظوری دی۔

ایکنک اجلاس میں منصوبوں کے زیرِ التواء واجبات کی ادائیگی کی بھی منظوری دی گئی۔ ساتھ ہی پاور ڈویژن کو ایس ڈی جیز اسکیموں کی منظوری کی اجازت دے دی گئی۔

Ishaq Dar

Ecnec

diamir bhasha dam