Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

عازمین کیلئے خوشخبری، حکومت کا حج کیلئے قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ

تمام درخواست گزار افراد کو حج کا موقع فراہم کیا جائے گا،اسحاق ڈار
اپ ڈیٹ 06 اپريل 2023 06:01pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

حکومت نے اس سال حج کیلئے قرعہ اندازی نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے، تمام درخواست گزار افراد کو حج کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ حج کےلئے قرعہ اندازی نہ کی جائے، تمام درخواست گزار افراد کو حج کا موقع فراہم کیا جائے، فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت اور وزیرمذہبی امور کی خواہش پر کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ رواں سال حج کیلئے ریگولر اسکیم کے تحت 44 ہزار 190 کا کوٹہ تھا، حج کیلئے 72 ہزار 869 درخواستیں جمع کرائی گئیں، کوٹے سے تقریباً 37 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئی۔

اس موقع پر وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں اس وقت معاشی بحران ہے، تمام درخواست گزاروں کی درخواستیں منظور کرلی گئی ہیں۔

عازمین کو حجاز مقدس لے جانے کےلئے قومی ایئرلائن 21 مئی سے 2 اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی۔

Hajj policy

Hajj 2023

Saudi Arabia hajj policy 2023