Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

فوجی اہلکارچوکنارہ کر پوری لگن سے فرائض سر انجام دیں، سربراہ پاک فوج
شائع 06 اپريل 2023 04:45pm

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایل او سی کا دورہ کیا، ایل اوسی پہنچنے پر کور کمانڈرراولپنڈی نے سربراہ پاک فوج کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ایل او سی کی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی، جب کہ آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر موجود افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکار چوکنا رہ کر پوری لگن سے فرائض سرانجام دیں، پاک فوج پاکستان کی خود مختاری، سالمیت کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، اور ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

Army Chief General Asim Munir