Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

رمضان المبارک میں بھکاری درد سر بن گئے

کراچی میں بھیک مانگنے پر تنازعہ گداگر آپس میں لڑ پڑے، جھگڑے میں ڈنڈے بھی چلے
شائع 06 اپريل 2023 04:17pm
تصویر بزریعہ نمائندہ آج نیوز
تصویر بزریعہ نمائندہ آج نیوز

رمضان المبارک میں بھکاری درد سر بن گئے، کراچی میں بھیک مانگنے پر تنازعہ کے دوران گداگر آپس میں لڑ پڑے اور جھگڑے کے دوران ڈنڈے بھی چل گئے۔

کراچی سمیت ملک بھر میں ماہ صیام میں پیشہ ور گداگر سادہ لوح شہریوں سے مال بٹورنے میں مصروف ہیں، پیسہ اکٹھا کرنے کے ساتھ بھکاری بھیک کی جگہ کےلئے لڑائی جھگڑا بھی کرتے ہیں۔

پاکستان میں رمضان کا مبارک مہینہ جہاں اپنے ساتھ رحمتیں اور برکتیں لاتا ہے، وہیں ایک عذاب پیشہ ور بھکاریوں کی صورت میں اس مہینے نازل ہوتا ہے۔

پیشہ ور بھکاری بڑے شہروں کا رُخ کرکے خوب نوٹ اکھٹے کرتے ہیں اس کے ساتھ بھیک کے مقام کے حوالے سے لڑائی جھگڑے بھی کرتے ہیں بلکہ بات یہاں ختم نہیں ہوئی باز ایسی رپورٹس بھی ہیں جس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر نے گداگروں کے روپ میں وارداتیں کی اور کبھی جرائم پیشہ عناصر لوگوں کی نظر سے بچنے کیلئے بھکاریوں کا روپ اپنا لیتے ہیں۔

کراچی میں حالیہ واقعہ میں بھیک مانگنے کے تنازعہ پر گداگر آپس میں لڑ پڑے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بلدیہ سیکٹر 14 سی میں لڑائی جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے 4 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 45سالہ پٹھانی بی بی، 35سالہ وڈیری ، 30سالہ نسرینہ، 15سالہ نظیمہ اور 35 سالہ پیر بخش شامل ہیں۔

کراچی میں کچھ سماجی شخصیات نے رمضان المبارک میں پیشہ ور بھکاریوں کا بائیکاٹ کرنے اور مستحق و سفید پوش خاندانوں تک امداد پہنچانے کی مہم بھی شروع کررکھی ہے۔

Beggar Woman

Ramadan 2023

Professional Beggars