Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ سندھ کا گیس کی تقسیم پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ

وزیراعلیٰ سندھ سے وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک کی ملاقات
شائع 06 اپريل 2023 02:20pm
تصویر: وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس ٹوئٹر
تصویر: وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس ٹوئٹر

وزیراعلیٰ سندھ سے وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے، مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے لوگ مشکل میں ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ وفاق گیس کی تقسیم کے حوالے سے پالیسی پرنظرثانی کرے، گیس کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے، وفاق اورسندھ کمیٹی آئندہ دو دن کمیٹی اراکین کے نام طے کریں گے 15 دن میں اہم فیصلے ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں گیس کا بحران ہے گیس کی لوڈشیڈنگ سے لوگ مشکل میں ہیں، ملک میں33581ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا ہوتی ہے پاکستان کی 63 فیصدگیس کی پیداوار سندھ میں ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان میں گیس لوڈشیڈنگ سے روزہ دارپریشان ہیں سحری اور افطاری میں لوگ شدید پریشان ہوتے ہیں گیس کی تقسیم پالیسی پر نظرثانی کی جائے، جوصوبہ گیس پیدا کر رہا ہے اس کو گیس ملنی چاہئے۔

وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان سے3200ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیداہوتی ہے 200ایم ایم سی ایف ڈی گیس فلڈ کے کمپریسرز کیلئے استعمال ہوتی ہے اور 300ایم ایم سی ایف ڈی میں سے 1400 پاورسیکٹرکو فراہم کی جاتی ہے۔

sindh

Syed Murad Ali Shah

Gas Loadshedding