Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے آئی جی سندھ نے اہم اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے
اپ ڈیٹ 06 اپريل 2023 02:10pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم کی شَرح کے پیشِ نظر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی آفس میں تمام زون کے اعلی افسران شریک ہوں گے اور اجلاس میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے۔

اجلاس سے قبل ہی 3 ماہ میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث کتنے ملزمان رہا ہوئے ان سب کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا، جبکہ شعبہ تفتیش کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسٹریٹ کریمنلز کے ٹھکانوں کی تفصیلات بھی سامنے لائی جائیں گی اورغیر ملکیوں کی سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

IG Sindh

Karachi Street Crimes

Ghulam Nabi Memon