Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نجی فیکٹری بھگدڑ سے ہلاکتوں کا کیس: 8 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

سائٹ ایریا میں نجی فیکٹری میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہوئے تھے
شائع 06 اپريل 2023 12:21pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی کی مقامی عدالت نے سائٹ ایریا میں بھگدڑ سے ہونیوالی اموات کے مقدمے میں گرفتار8 ملزمان کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پولیس نے گرفتار 8 ملزمان کو پیش کیا جہاں عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرتے ہوئے ملزمان کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی فیکٹری حادثہ: اندرونی دروازہ نہ کھولنابھگدڑ مچنے کا سبب بنا، پولیس

گزشتہ سماعت پرعدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھگدڑ سے ہلاکتوں کا معاملہ: فیکٹری مالک سمیت 9 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

یاد رہے کہ سائٹ ایریا میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 12 افراد کے جان سے جانے کا افسوسناک واقعہ فیکٹری انتطامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا تھا۔

karachi

SITE Area