Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی سفیرکی جانب سے پاکستانی حکام کیلئے افطار پارٹی

پاکستان کیساتھ برادرانہ تعلقات بہت مستحکم ہیں، سعودی سفیر
شائع 06 اپريل 2023 11:30am
تصویر: ایس پی اے
تصویر: ایس پی اے

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی جانب سے بدھ کو افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

افطار پارٹی میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سمیت دیگرسفارتی، سیاسی اورمذہبی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے نے بتایا کہ افطار پارٹی میں وزرا، ارکان پارلیمنٹ، اعلی عہدیدار اور صحافی مدعو تھے جبکہ سفارتخانے کے ماتحت دفاتر کے اعلی عہدیادار بھی شریک ہوئے۔

سعودی سفیر نے افطار پارٹی کے موقع پرتمام افراد کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے خیر مقدمی کلمات میں کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کو جوڑنے والے برادرانہ تعلقات بہت مستحکم ہیں۔

Saudi Arabia