Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین شاہ آفریدی نے 23ویں سالگرہ سُسرال میں منائی، تصاویروائرل

شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشاء شاہین کی منکوحہ ہیں
شائع 06 اپريل 2023 09:21am
تصاویر: شاہدآفریدی/ٹوئٹر
تصاویر: شاہدآفریدی/ٹوئٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی آج اپنی 23ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔شاہین نے کراچی میں اپنے سسر شاہد آفریدی سمیت اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔

شاہد آفریدی نے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ پر تصاویرشیئرکرتے ہوئے داماد کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

تصاویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھرکے ٹیرس پرکیک کاٹنے کے بعد شاہد آفریدی شاہین کو کیک کھلا رہے ہیں۔

سالگرہ کی مبارکباد دینے والے شاہد آفریدی نے کیپشن میں شاہین کیلئے لکھا، ’خوش رہو‘۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر والی صاحبزادی انشاء آفریدی شاہین کی منکوحہ ہیں، دونوں کا نکاح رواں سال 3 فروری کو ہوا تھا۔

پاکستان سپرلیگ 8ویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہورقلندرز کی سنسنی خیزفتح کے بعد کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ان کی منکوحہ انشاء آفریدی کے ساتھ ٹرافی اٹھائے گراؤنڈ میں دیکھا گیا تھا۔

Shahid Afridi

Shaheen Shah Afridi

birthday