Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز نے کچن میں کام کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

فروٹ چاٹ کے بغیر بھی کیا افطاری، مریم نواز
شائع 05 اپريل 2023 07:34pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

چیف ارگنائزر اور سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کچن میں کام کرنے کی ویدیو شیئر کردی۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کچن میں کھڑے ہو کر افطار کی تیاری کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو بھی مریم نواز کے ہمراہ کچن میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنی ویڈیو کے کیپشن میں مریم نواز نے لکھا کہ یہ افطار کی تیاری ہورہی ہے، فروٹ چاٹ کے بغیر بھی کیا افطاری۔

رہنما ن لیگ نے ویڈیو کیپشن میں مزید لکھا کہ صرف سیاست نہیں کرتے۔

Maryam Nawaz

ٹویٹر

Iftar