Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہروز سبزواری اور صدف کنول نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد اور دعا کی درخواست
شائع 05 اپريل 2023 06:24pm

اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

انسٹاگرام پر اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ ایک تصویر اپلوڈ کی ہے، جس میں شہروز سبزواری احرام میں جبکہ صدف کنول حجاب میں نظر آرہی ہیں۔

اداکار نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے عمرہ ادا کیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے صدف کنول سیاہ برقعے میں ملبوس حرم کے اندر عبادت کیلئے موجود ہیں۔

دونوں فنکاروں کے مداحوں کی جانب سے انہیں عمرے کی مبارکباد دی جارہی ہے اور ان کی تصاویر کو پسند کیا جارہا ہے۔

Sadaf Kanwal

Shahroz