Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرامہ سیریل چاند تارا کی افطار پارٹی تنقید کیوں؟

ڈرامے کی کاسٹ کو افطار پارٹی کرتے دیکھا جاسکتا ہے
شائع 05 اپريل 2023 05:56pm

**رمضان المبارک میں پیش کئے جانے والے اسپیشل ڈرامہ سیریل چاند تارا کی کاسٹ کی افطار پارٹی بحث کا موضوع بن گئی۔ **

ہم ٹی وی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ڈرامے کی کاسٹ کو افطار پارٹی کرتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ایسا لگتا ہے کہ یہ طریقہ انداز بھارتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے تمام لوگ ساؤتھ انڈین اسٹائل کی تھالیوں میں افطاری کررہے ہیں، انھیں کھانا بھی انڈین اسٹائل میں دیا جارہا ہے اور پیش کیے جانے والے کھانے بھی انڈین ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت اس ویڈیو پر شدید تنقید کررہی ہے، آئیے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں

ڈرامہ سیریل چاند تارا ایک رمضان اسپیشل ڈرامہ ہے، جس کی ہدایت کاری دانش نواز نے کی ہے جبکہ اسے صائمہ اکرم چوہدری نے لکھا ہے، اس کی کاسٹ میں عائزہ خان اور دانش تیمور شامل ہیں۔

ڈرامے کی پہلی قسط 23 مارچ کو نشر ہوئی تھی اور یہ رمضان کے آخر تک جاری رہے گا۔

Ifftar

Chand Tara