Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نماز کے دوران امام مسجد کے کندھے پر بلی چھلانگ، ویڈیو وائرل

امام مسجد بھی بلی کے ساتھ شفقت سے پیش آئے
شائع 05 اپريل 2023 05:07pm

بلی وہ واحد جانور ہے عام مساجد سے لیکر مسجد الحرام میں بھی پائی جاتی ہے الجزائر کی ایک مسجد میں عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک بلی نماز تراویح پڑھانے والے امام کے کندھے پر جا کر بیٹھ گئی۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بلی کو امام مسجد کے کندھے پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ امام صاحب نماز کی قرات کر رہے ہیں۔

امام مسجد بھی بلی کے ساتھ شفقت سے پیش آئے، انہوں نے بلی کو کچھ نہیں کہا، بلی نے امام کے رکوع میں جانے سے تھوڑا قبل بلی خود ہی ان کے کندھے سے اتر گئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ الجزائر کے شمال میں برج بوعریریج کی مسجد ابو بکرصدیق کے امام الشیخ ولید مہساس کے ساتھ پیش آیا۔

الشیخ مہساس کی یو ٹیوب پر تلاوت اور نماز کی بہت سی ویڈیوز موجود ہیں۔ان کا فیس بک پر بھی ایک پیج موجود ہے۔

Al Jazeera

Cat