Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرامہ تیرے بن کے مداحوں میں ایک نئے شخص کا اضافہ

ڈرامہ تیرے بن نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مقبول ہورہا ہے
شائع 05 اپريل 2023 04:41pm

معروف اداکارہ وہاج علی ان دونوں اپنا جاری ڈرامہ سیریل تیرے بن میں اپنے کردار مرتسم سے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مقبول ہورہے ہیں۔

ڈرامے کی ہر قسط پاکستان سمیت بھارت میں بھی ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے، جس میں ان کے کردار سمیت اس ڈرامہ کی اسٹوری اور انکی یمنی زیدی کے ساتھ جوڑی کو شائیقین بے حد پسند کرتے ہیں

ڈرامے کی ہر قسط کے بعد ٹوئٹر پر بحث شروع ہوجاتی ہے ایسے میں ایک ٹوئٹر صارف نے ایسی بات کہی کہ ڈرامہ کے مرکزی کردار وہاج علی سے بھی خاموش نہ رہا گیا ۔

ایک ٹوئٹر صارف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ ڈرامہ سیریل“ تیرے بن“ نہیں دیکھتے ہیں، تو کیا یہ معاشرہ انہیں تسلیم کرے گا؟ جس کے جواب میں اداکار وہاج علی نے مزاحیہ انداز میں صرف ”نہیں“ لکھ دیا۔

اپنے پسندیدہ ہیرو کی جانب سے مختصر سا مگر حسِ مزاح سے بھرپور جواب پا کر ٹوئٹر صارف کا اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھنا تھا کہ اب تو اُن کا ڈرامہ تیرے بن دیکھنا بنتا ہے۔

Yumna zaidi

Wahaj Ali