Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا عندیہ

ازخود نوٹس کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
شائع 05 اپريل 2023 02:34pm

سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا عندیہ دے دیا۔

سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل کے ازخود نوٹس کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں : جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے وزیراعظم کا چیف جسٹس کو خط

عدالت نے ازخود نوٹس میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تحقیقات پر عدالت کو مطمئن نہ کیا گیا تو جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔

حکمنامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی فیملی کے وکیل شوکت صدیقی نے کارروائی پر اعتراض اٹھایا ہے، ان کے مطابق سپریم کورٹ تحقیقات کی نگرانی نہیں کر سکتی۔

حکمنامے میں بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق کینین حکام نےتاحال باہمی قانونی معاونت کاجواب نہیں دیا، خصوصی جے آئی ٹی کو بیرون ممالک سے تحقیقات کیلئے 3 ہفتے مزید دیئے جاتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عدالت تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنا سکتی ہے، ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے پانچ ہزار سے زائد خطوط موصول ہوئے، سپریم کورٹ ارشد شریف قتل کی صاف اورشفاف تحقیقات کرانا چاہتی ہے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کیس کی مزید سماعت اپریل کے مہینے میں ہوگی۔

Supreme Court of Pakistan

arshad sharif