Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی، رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

شہری کہتے ہیں کہ اب بغیر شربت کے روزہ افطار ہوگا
شائع 05 اپريل 2023 02:39pm
تصویر/ پی اے
تصویر/ پی اے

رمضان المبارک کے دوران کراچی میں شوگر مافیا نے چینی کی قیمت میں تین روز کے دوران پانچ روپے کلو اضافہ کردیا۔

ہول سیل میں چینی 120 روپے اور بازار میں 125روپے کلو ہوگئی، شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان میں شربت اور چائے سے بھی گئے۔

چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ روپیہ روپیہ کرکے قیمت 125 روپے کلو پر پہنچا دی ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ اب بغیر شربت کے روزہ افطار ہوگا۔

ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ چینی افغانستان جارہی ہے اس لئے یہاں دام بڑھ رہے ہیں جبکہ ہول سیلرز بھی قیمت میں اضافے سے انجان نکلے کہتے ہیں کہ معلوم نہیں کیوں قیمت بڑھ رہی ہے۔

sugar mills

Inflation

sugar price