Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹرسارا قتل کیس: عدالت کا ملزمہ بسمہ کو رہا کرنے کا حکم

سی ویو کے قریب سمندرمیں ڈوبنے سے ڈاکٹر سارا کی موت ہوئی تھی
شائع 05 اپريل 2023 12:33pm
تصویر/فائل
تصویر/فائل

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جنوبی نے ڈاکٹر سارا کے مبینہ قتل کیس میں گرفتار ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملزمہ بسمہ کی ایک لاکھ روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ملزمہ کے وکیل شیخ ثاقب نے کہا کہ بسمہ سے کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی واقعے میں بسمہ کا کوئی کردار ہی نہیں ہے اور مقتولہ نے خود اپنا موبائل اسپتال میں پھینکا اور ملزم وقاص نے سم نکالی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کیس میں گواہ ارادھنا کا کردار بھی وہی ہے جو بسمہ کا ہے لیکن مقدمے میں ارادھنا کو گواہ بنایا گیا اور بسمہ کو ملزمہ اور پوسٹ مارٹم میں مقتولہ وجہ موت پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: سی ویو سے خاتون ڈاکٹر کی لاش ملنے کا معاملہ، ملزم شان کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے روز ملزمہ بسمہ اور شان سلیم نے مقتولہ کا موبائل ملزم وقاص کو دیا، مقدمے میں اب تک ملزم ڈاکٹر شان سلیم، وقاص، اور بسمہ گرفتار تھے۔

یاد رہے کہ کراچی میں سی ویو کے قریب سمندرمیں ڈوبنے والی ڈاکٹر سارا کی لاش کو ریسکیو اداروں نے دو روز کی تلاش کے بعد نکالا تھا۔

واقعے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا تھا۔ متن میں لکھا گیا ہے کے میری بیٹی 2 سال سے آر پی کے جانوروں کے اسپتال میں کام کرتی تھی وہ 1 ماہ سے ڈاکٹر شان سلیم سے پریشان تھی۔

sea view

Dr Sara Malik