Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کمشنر لاہور کو ڈی جی ایل ڈی اے کا اضافی چارج دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

عدالت نے حکومت پنجاب اور دیگر فریقین سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا
شائع 05 اپريل 2023 10:49am
لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر لاہور کو ڈی جی ایل ڈی اے کا اضافی چارج دینے کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کمشنر لاہور کو ڈی جی ایل ڈی اے کا اضافی چارج دینے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار سید معظم علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ کمشنر لاہور کو ڈی جی ایل ڈی اے کا اضافی چارج دیا جانا قوانین کی خلاف ورزی یے، کمشنر لاہور نے ایل ڈی اے کے عملے کو آٹے کی تقسیم میں لگا رکھا ہے، مستقل ڈی جی ایل ڈی اے اور عملے کی عدم دستیابی سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے، مستقل ڈی جی کی عدم تعیناتی سے اصلاحات کمیٹی کا ایک بھی اجلاس نہیں ہو سکا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت کمشنر لاہور سے اضافی چارج واپس لینے اور مستقل ڈی جی ایل ڈی اے کی تعیناتی کا حکم دے۔

عدالت نے حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کرلیا۔

Lahore High Court

Punjab Govt

justice shahid kareem

commissioner lahore

dg lda