Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

افغانستان: اقوام متحدہ کی خواتین ورکرز کو کام کرنے سے روک دیا گیا

اقوام متحدہ کی اپنے عملے کو دفترنہ جانے کی ہدایت
شائع 05 اپريل 2023 10:52am
افغان خواتین کابل میں لائبریری کے افتتاح میں شریک ہیں - تصویر/ روئٹرز
افغان خواتین کابل میں لائبریری کے افتتاح میں شریک ہیں - تصویر/ روئٹرز

افغانستان میں طالبان نے اقوام متحدہ کےعملے کی خواتین ورکرز کو پورے ملک میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔

خبررساں ایجنسی روئٹزز کے مطابق ترجمان اقوام متحدہ نے کہا ک طالبان کی جانب سے خواتین ورکرز پر پابندی عائد کرنا تشویش کا باعث ہے، جبکہ ایسے وقت میں 23 ملین کے قریب افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔

اسی حوالے سے طالبان انتظامیہ اور افغان وزارت اطلاعات کے ترجمان سے مؤقف جاننے کی کوشش کی گئی، تو ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ پابندی کے نفاذ کے بعد اقوام متحدہ نے اپنے تمام عملے سے 48 گھنٹے تک کام نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ پابندی کے بعد سے ملک میں کیا اثرات مرتب ہوں گے، جبکہ ہم کابل میں افغان حکام سے ملاقات کرنے کی توقع کر رہے ہیں۔

United Nations

Taliban

Afghan women