Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

مارچ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 21 فیصد کمی ہوگئی

'خدا کے لئے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے کچھ کریں' اپٹما
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2023 11:56am
تصویر/ بزنس ریکارڈر
تصویر/ بزنس ریکارڈر

مارچ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 21 فیصد کمی ہوگئی جبکہ گزشتہ ماہ ایک ارب 29 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل اشیا برآمد کی گئیں۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال 9 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات 12.2 فیصد کمی سے 12 ارب 50 کروڑ ڈالر پرآگئیں، جو گزشتہ مالی سال9 ماہ میں 14ارب 20 کروڑ ڈالر تھیں۔

ٹیکسٹائل سیکٹر کی زبوں حالی پر اپٹما کے گوہر اعجاز ایک اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے التجا کرچکے ہیں کہ فیصل آباد ٹیکسٹائل کا قبرستان بن گیا ہے ہر آدمی سسک رہا ہے میری آپ سے ہاتھ جوڑ کر التجا ہے خدا کے لیے ہماری مدد کر دیں۔

aptma

Textile Industry