Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی فون استعمال کرنے والے ہوشیار باش، فون بدلنے کا وقت آگیا

امکان ہے کہ نیا سافٹ ویئر ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی 2023 میں آغاز کرے گا
شائع 05 اپريل 2023 09:16am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

آئی فون کو کبھی اسٹیٹس سمبل سمجھا جاتا تھا لیکن متوسط طبقے میں بھی استعمال شدہ آئی فونز کے رجحان کے بعد سے اس کا استعمال قدرے عام ہے ، ایک بڑی وجہ آئی فون سافٹ ویئرسپورٹ بھی ہے لیکن اب پُرانے آئی فون کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے۔

ایپل کی جانب سے نئے آئی او ایس 17 کو جاری کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس سے متعلق افواہیں ہیں کہ وہ صراف اے 12 چپ سیٹ یا اس سے اوپر کی ڈیوائسز کو سپورٹ کرے گا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ کمپنی آئی فون ایکس آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس سمیت متعدد آئی فونز کے لئے نیا سافٹ ویئر سپورٹ نہیں لارہی ، یہ تمام 2017 کے آخر میں لانچ کیے گئے تھے۔

سافٹ ویئرکی بات آتی ہے تو ایپل ڈیوائسز طویل عمر کی عام ساکھ رکھتی ہیں۔میک ریومرز کے مطابق ، نئی اپ ڈیٹ چھٹی نسل اور ساتویں نسل کے آئی پیڈ ماڈلز کو سپورٹ کرسکتی ہے جس میں اے 10 فیوژن چپ اور دوسری جنریشن 10.5 انچ اور 12.9 انچ آئی پیڈ پرو اے 10 ایکس فیوژن چپ کے ساتھ ہے۔

زیادہ تر رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ آئی او ایس 17 کسی حد تک بڑھتی ہوئی اپ ڈیٹ ہوگی ، جس میں ایپل کے یورپی قانون سازی کی تعمیل کرنے کے عزم پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔

توقع ہے کہ آئی او ایس 17 اور آئی پیڈ او ایس 17 ایپل اے آر / وی آر ہیڈسیٹ کے ساتھ ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی 2023 میں اپنا آغاز کریں گے۔

گزشتہ سال ، آئی او ایس 16 اور آئی پیڈ او ایس 16 نے آئی فون 6 ایس ، آئی فون 6 ایس پلس ، آئی فون 7 ، آئی فون 7 پلس ، اصل آئی فون ایس ای ، فائنل آئی پوڈ ٹچ ، دوسری نسل کے آئی پیڈ ایئر ، اور فورتھ جنریشن آئی پیڈ منی سمیت متعدد ڈیوائسز کے لئے سپورٹ فراہم کی تھی۔strong text

Apple

iPhone

APPLE IOS 17

IOS 17