Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز گل کیخلاف مزید مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر

وکیل بیرسٹر احمد پنسوتہ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2023 10:04am
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف مزید مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل نے اپنے وکیل بیرسٹر احمد پنسوتہ کے توسط سے درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں ، پولیس اور متعلقہ ادارے معلومات بھی فراہم نہیں کر رہے، آئین کے تحت کسی شہری کے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکتی، آرٹیکل 10 اے کے تحت ہر شہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر لانے کے احکامات صادر کرے۔

pti

Lahore High Court

shehbaz gill

fir details