Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاپنگ مال میں ملازمین پر مبینہ تشدد، وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

مقدمہ سنٹورس مال مال کے ڈائریکٹر ایچ آر کی مدعیت میں درج ہوا
شائع 05 اپريل 2023 08:01am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فیس بک
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فیس بک

اسلام آباد کے شاپنگ مال میں ملازمین پر مبینہ تشدد کے معاملے پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے بیٹے عمر تنویر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ سنٹورس مال مال کے ڈائریکٹر ایچ آر کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں کہا گیا کہ سردار عمر تنویر مسلح افراد کے ہمراہ دفتر میں داخل ہوا، دو افسران کو مارنا شرو ع کردیا، انہیں اسلحے کی نوک پر اپنے دفتر لے گئے جہاں ان کو بند کردیا۔

اسلام آباد

PM Azad Kashmir

Sardar Tanveer Ilyas

centaurus shopping mall

Alleged violence against employees

son umar tanveer