Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انتہا پسندوں کا جھارکھنڈ میں مسجد پر دھاوا

کیا اقوام متحدہ مودی کی بے حسی کا نوٹس لے گی؟
شائع 04 اپريل 2023 10:52pm

ہندوتوا کے حامی انتہا پسندوں نے مودی سرکار کی خاطر ایک اور سیاہ باب رقم کردیا، انتہا پسندوں نے جھارکھنڈ میں ہزاری باغ کی جامع مسجد پر دھاوا بول دیا، مودی کی بہیمانہ مسلم دشمنی نے بھارت کو جہنم بنا دیا۔

انتہا پسندوں نے جامع مسجد کے دروازے کو توڑتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کا رہنا ہمیشہ سے محال رہا ہے۔ ہندو مسلم اور ہندو سکھ فسادات پہلے ہی پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا مسلم دشمنی نے مودی کو اتنا اندھا کر دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے مقدسات اور ان کے بنیادی حقوق کو بھی فراموش کر گیا ہے؟

کیا اقوام متحدہ مودی کی بے حسی کا نوٹس لے گی؟

کیا مودی کے مسلمانوں اور سکھوں پر ظلم و زیادتی سے بھارت ٹکڑوں میں تقسیم ہو رہا ہے؟

india

Hindu Extremists

Jharkhand

Hindutva

Hazaribagh

Attack on Mosque