Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہٹائے جانے کے باوجود چیف جسٹس کی رجسٹرار سپریم کورٹ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

چیف جسٹس پاکستان نے رجسٹرار کو فوری ریلیزکرنے سے روک دیا۔
شائع 04 اپريل 2023 09:58pm
رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی
رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی

وفاقی حکومت کی جانب سے آفیسر آن ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنائے جانے والے رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی نے اپنا چارج نہ چھوڑا، چیف جسٹس پاکستان نے رجسٹرار کو فوری ریلیز کرنے سے روک دیا۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فاٸزعیسیٰ کے خط کے بعد وفاقی حکومت نے رجسٹرارسپریم کورٹ کو او ایس ڈی بناتے ہوئے عشرت علی کو اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

لیکن رجسٹرار سپریم کورٹ اپنا چارج چھوڑنے کی بجائے چیف جسٹس پاکستان کی ہدایات پر فراٸض سر انجام دیتے رہے۔

ذراٸع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے رجسٹرار کو فوری ریلیزکرنے سے روک دیا ہے اور فی الحال چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Ishrat Ali

Registrar Supreme Court