Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

باغ ڈھیری مسجد: لکڑی سے بنا فن تعمیر کا خوب صورت شاہکار

مسجد کی چھت اور گنبد ہی نہیں، درودیوار، منبر اور فانوس بھی لکڑی سے بنے ہیں۔
شائع 04 اپريل 2023 09:14pm

سوات کی باغ ڈھیری مسجد لکڑی سے بنا فن تعمیر کا خوب صورت شاہکار ہے، جسے دیکھ کر لوگ دل کھول کر اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

باغ ڈھیری مسجد کی خوبصورت نقش و نگار والی چھت اور گنبد ہی نہیں، درودیوار، منبر اور فانوس بھی لکڑی سے بنے ہیں جس کی تعمیر میں دیار کی قیمتی لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے۔

ہاتھ سے کی گئی کندہ کاری کاریگروں کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے، جسے دیکھنے کیلئے سیاح مختلف علاقوں سے آتے ہیں۔

قیمتی لکڑی دیار سے بنی یہ منفرد مسجد دیدہ زیب کندہ کاری کے ساتھ ساتھ قدیم فنِ تعمیر کا شاہکار بھی ہے۔

Swat

Bagh Dheri Masjid

Wooden Mosque