Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکم میں برفانی تودہ گرنے سے 6 افراد ہلاک، 150 سے زائد لاپتہ

پولیس اور فوج مقامی ٹیکسی ڈرائیوروں کے ساتھ مل کر دبے ہوئے افراد کو تلاش ‏کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‎
شائع 04 اپريل 2023 08:26pm
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

بھارتی ریاست سکم کو گنگ ٹوک کونتھولا سے جوڑنے والی جواہر لال نہرو روڈ پر منگل کے روز برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ ‏‏150 سے زیادہ دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اندازے کے مطابق تقریباً 30 لوگوں کو بچا کر منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ رسکیو ‏آپریشن جاری ہے۔

ایس پی گنگ ٹوک، ٹینزنگ لوڈن لیپاچ موقع پر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔‎

انہوں نے بتایا کہ بارڈر روڈ آرگنائزیشن، پولیس اور فوج مقامی ٹیکسی ڈرائیوروں کے ساتھ مل کر دبے ہوئے افراد کو تلاش ‏کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‎

لیفٹیننٹ کرنل مہیندر راوت نے کہا کہ، ”سڑک سے برف ہٹانے کے بعد پھنسے ہوئے تقریباً 350 دیگر کو بچا لیا گیا ہے۔“‎

یہ برفانی تودہ اس وقت گرا جب سیاح گنگ ٹوک کو سومگو جھیل اور نتھولا سرحد کے سیاحتی مقامات سے جوڑنے والے ‏جواہر لعل نہرو سڑک کے برف سے ڈھکے پہاڑی کنارے پر موجود تھے۔‎

یہ واقعہ جواہر لعل نہرو مارگ کے 15 سے 17 میل کی مسافت پر گنگ ٹوک سے تقریباً 25 کلومیٹر دور دوپہر سوا بارہ بجے ‏پیش آیا۔

Sikkim

avalanche