Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی کی پیشکش پر ماہرہ خان نے کیا کہا؟

ماہرہ خان نےانسٹاگرام پر مداحوں کے سوالات کے جواب دیئے
شائع 04 اپريل 2023 06:12pm

ماہرہ خان جوکہ کم ہی انسٹاگرام پر ایکیٹو رہتیں ہیں انہوں نے اپنے مداحوں سے سوال و جواب کا سلسلہ شروع کیا تو صارفین نے ماہرہ سے دلچسپ سوالات پوچھے ۔

ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے مداحوں کے سوالات کے جواب دیئے، تاہم ان سوالات کے درمیان ایک مداح نے تو شادی کی ہی پیشکش کردی۔

ماہرہ خان نے مداح کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے صرف سادہ سا جواب دیتے ہوئے کہا کہ معذرت چاہتی ہوں۔

ایک صارف نے پوچھا کہ آپ نے اپنے بیٹے اذلان سے کیا سیکھا ؟

جس پر ماہرہ نے اذان کی بچپن کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رحمدلی ، نا سمجھتے ہوئے بھی اس نے مجھے بہت کچھ سیکھا دیا۔ اللہ سب بچوں کو خوش، صحت مند اور محفوظ رکھے انشااللہ آمین.

ایک صارف نے لکھا کہ افطار میں کیا روح افزا یا بریانی جس میں آلو ہو؟

ماہرہ نے لکھا کہ روح افزا لے سکتی ہوں اور بریانی کیوں نہیں، ہاں مگر آلو نہیں بیف ، مٹن ، چکن، پراؤن کچھ بھی ۔۔

ایک صارف نے پوچھا کوئی نئی فلم جو آپ دیکھنے کا مشورہ دیں ۔

اس پر ماہرہ خان نے لکھا کہ جی The Fabelmans

mahira khan