Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

پارلیمنٹ لاڈلے کی سہولت کاری کو اپنے آئینی اور قانونی ہاتھوں سے روکے، مریم نواز

لاڈلے کو مسلط کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے، مریم نواز
شائع 04 اپريل 2023 04:45pm

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاڈلے کو مسلط کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج کا فیصلہ اس سازش کا آخری وار ہے جس کا آغاز آئین کو ”ری رائٹ“ (دوبارہ لکھ ) کر کے پنجاب حکومت پلیٹ میں رکھ بینچ کے لاڈلے عمران کو پیش کی گئی کہ لو بیٹا، توڑ دو تاکہ ہم جیسے سہولت کاروں کی موجودگی اور نگرانی میں تمھیں دوبارہ سیلیکٹ کیا جائے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2018 میں جو کام فیض، کھوسہ اور ثاقب نثار نے انجام دیا تھا، وہ ذمہ داری اب اس بینچ نے اٹھا لی ہے، لیکن اس خوفناک اور ڈھٹائی سے کی گئی سہولت کاری اور ون مین شو کے خلاف سپریم کورٹ کی اکثریت نے بغاوت کر دی۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پارلیمنٹ اس سہولت کاری کو اپنے آئینی اور قانونی ہاتھوں سے روک دے، وفاقی کابینہ کی جانب سے فیصلہ مسترد کر دینا کافی نہیں ہے۔ آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا کر لاڈلے کو مسلط کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔

Maryam Nawaz

imran khan

Parliment