Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیسٹن بیبر اور ہیلی کا رمضان المبارک سے متعلق نفرت آمیز بیان

عائشہ عمر اور گوہر خان کی تنقید
شائع 04 اپريل 2023 03:34pm

بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان کے بعد پاکستانی ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے کینیڈین پاپ سٹار جسٹن بیبر اور اہلیہ ہیلی بیبر کو روزے سے متعلق متنازع بیان دینے پر ردعمل دیا ہے۔

انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے ان کے پرستاروں پر زور دیا کہ وہ جسٹن بیبر اور اہلیہ ہیلی بیبر کو روزے کی افادیت سے آگاہ کریں۔

انہوں نے سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”روزے کے کئی ذہنی اور جذباتی فوائد ہیں، اس کے علاوہ دنیا کے بہترین سائنسدان اور ڈاکٹرز اب مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ بہترین جسمانی صحت کے لئے روزہ بہت ضروری ہے یا پھر انٹرمٹنٹ فاسٹنگ پر بھی زور دیا جا رہا ہے جس سے کئی بیماریوں ، بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ خلیوں کی تخلیق نو بھی شامل ہے“۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جسٹن بیبر اور اہلیہ ہیلی بیبر کو ان کے تبصروں پر شرمندہ کرنے کی بجائے انہیں اس حوالے سے آگاہ کریں۔

جیسٹن اور ہیلی کے بیان پر گوہرخان ، جو خود رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ رکھتی ہیں، نے اسے تنقیدف کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جسٹن اور ہیلی “تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔

گوہر خان نے کہا کہ اپنی رائے رکھنا ایک بہتر عمل ہے تاہم اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صحیح طریقے سے پیش کرنے کے لیے کافی ذہانت درکار یوتی ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر جسٹن بیبر اور اہلیہ ہیلی بیبر کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی تھی، جس میں دونوں ایک پوڈکاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے روزے کے حوالے سے متنازع بیان اور مسلمانوں کو بیوقوف قرار دے رہے تھے، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ayesha omar

Justin Bieber

Gauahar Khan