Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ممنوعہ ادویات کا استعمال : برطانوی باکسر عامر خان پر دو سال کی پابندی عائد

عامرخان دو سال تک کسی بھی کھیل میں حصہ نہیں لے سکیں گے
شائع 04 اپريل 2023 03:27pm

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان پر دو سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان پر ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کی پاداش میں دو سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے

رپورٹ کے مطابق 2022 میں عامر خان کا برووک کے ساتھ فائٹ میں ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا، اور اس میچ کے بعد عامرخان نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

برطانوی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے مطابق عامرخان دو سال تک کسی بھی کھیل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

Aamir Khan

BOXER AAMIR KHAN