Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

ایلون مسک نے ٹوئٹر کا مقبول ترین لوگو ہی تبدیل کردیا

چڑیا کی جگہ مشہور کتے نے لے لی
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2023 11:04am

ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کقا مقبول ترین لوگو ہی تبدیل کردیا، آپ ٹوئٹر کھولیں گے تو آپ کو نیلی چڑیا کی جگہ ایک کتے کی شکل نظر آئے گی۔

ٹوئٹر پر اس حوالے سے خود ایلون مسک نے ایک تصویر کے ساتھ ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ جیسا کہ وعدہ کیا تھا، میں نے اپنا وعدہ پورا کیا۔

ٹوئٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ دنوں ایک نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی ضرورت کے حوالے سے سوال کیا تھا جس پر ایک ٹوئٹر صارف نے نئے پلیٹ فارم کی جگہ ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر ایلون مسک نے اس سے وعدہ کرلیا تھا۔

تاہم اب ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر صارف سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا لوگو تبدیل کر دیا ہے۔

دوسری جانب ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے لوگو تبدیل کئے جانے کے کچھ ہی لمحوں بعد ’ڈوگی کوائن‘ نامی کرپٹو کرنسی کی قیمت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تاہم کچھ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ ایلون مسک کی جانب سے ’اپریل فول‘ کا ایک مذاق ہے جو 2 روز بعد کیا جا رہا ہے اور جلد ہی ٹوئٹ کی نیلی چڑیا والا لوگو واپس بحال کردیا جائے گا۔

ٹویٹر