Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ

روپے کی قدر مزید گرنے لگی
شائع 04 اپريل 2023 11:17am

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل آج بھی جاری ہے، جس کے بعد روپے کی قدر مزید گرنے لگی۔

انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اضافہ ہوگیا۔

جس کے بعد امریکی کرنسی کا لین دین 288 روپے میں جاری ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 25 پیسے مہنگا ہوا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 4 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 283 روپے 79 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

karachi

ڈالر

interbank

USD VS PKR

US Dollars