Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے استعفی دے دیا

شہباز شریف نے ان کا استعفیٰ منظور بھی کرلیا
شائع 04 اپريل 2023 08:02am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے استعفی دے دیا، شہباز شریف نے ان کا استعفیٰ منظور بھی کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی فہد حسین نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، انہوں نے فہد حسین کا استعفیٰ منظور بھی کرلیا ہے۔

فہد حسین نے وزیراعظم سے ملاقات کی، شہباز شریف نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضع رہے کہ فہد حسین وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اورمیڈیا کمیونیکیشن تھے۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

fahad hussain

special assistant pm