Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ میرا مسجد نبوی میں فرض نماز کے دوران اپنی ہی ویڈیو بناتی رہیں

میرا کو نماز کے تقدس کی پامالی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
شائع 03 اپريل 2023 09:40pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان کی معروف لیکن متنازع اداکارہ میرا ایک بار پھر نئے تنازعے کا شکار ہوگئی ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمرے کی ادائیگی کو بھی مذاق بنادیا ہے۔

میرا نے مسجد نبوی ﷺ میں فرض نماز کی باجماعت ادائیگی کے دوران اپنی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی، اور انہیں نماز کے تقدس کی پامالی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مدینہ منورہ میں موجود میرا نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ مسجد نبوی ﷺ میں فرض نماز کی ادائیگی کے دوران اپنے موبائل فون سے اپنی ہی نماز پڑھنے کی ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔

میرا نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے دوران بھی اپنی ویڈیو بنائی اور انسٹاگرام پر شیئر کی۔

اس سے قبل میرا نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران بھی اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

umrah

Meera