Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا عالمی برادری سے جمہوری اقتدار کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرنے کا مطالبہ

برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کی اہمیت پر زور
شائع 03 اپريل 2023 09:37pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے عالمی برادری سے جمہوری اقتدار کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

زمان پارک لاہور میں قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر نے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر اور سیاسی مشیر طلال رضا کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ امور اور باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کی بالادستی سیاسی ایجنڈے کے کلیدی نکات ہیں، جمہوریت کی بنیاد انسانی حقوق کے فروغ و تحفظ پر استوار ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دستورِ مملکت انتخاب کے آزادانہ و شفاف انتخاب کی مدت طے کرتا ہے تاہم مقتدر گروہ عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے لئے مصروف ہے، لہٰذا عالمی برادری جمہوری اقدار کے تحفظ کے لئے اپنی آواز بلند کرے۔

pti

imran khan

zaman park

punjab kpk election