Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں گٹکا فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ، ٹاسک فورس تشکیل

کراچی، حیدرآباد، میر پور خاص کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی کمیٹیاں قائم
شائع 03 اپريل 2023 08:38pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

انسپیکٹر جنرل پولیس (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے صوبے میں گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

آئی جی سندھ نے صوبے میں گٹکا، مین پوری فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی ٹاسک فورس ٹیم تشکیل دے دی۔

غلام نبی میمن کی جانب سے کراچی، حیدرآباد، میر پور خاص کے سمیت شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں ڈی آئی جیز کی سربراہی میں کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔

karachi

IG Sindh

Gutka