Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیجی حدید بھارتی اداکارکے دفاع میں سامنے آگئیں

ورون دھون اور جیجی حدید کی ڈانس ویڈیو وائرل
شائع 03 اپريل 2023 04:31pm

عالمی شہرت یافتہ امریکی ماڈل جیجی حدید بھارتی اداکار ورون دھون کے دفاع میں سامنے آگئیں ۔

این ایم اے سی سی فیسٹیول کا دوسرا روز بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے ستاروں سے جگمگاتا رہا جس میں شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ، ورون دھون، ٹام ہالینڈ اور جیجی حدید بھی موجود تھیں۔

پٹھان کے مشہور گانے ’جھومے جو پٹھان‘ پر پرفارمنس کے دوران ورون دھون نے جیجی حدید کو اسٹیج پر بلایا اور پھر انہیں ہاتھوں پر اٹھالیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی اکثریت نے اس لمحے کو انجوائے کیا لیکن کچھ لوگوں نے ورون دھون کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اداکار کو ماڈل کو اٹھانے سے قبل ان کی اجازت لینی چاہئے تھی۔

ورون دھون نے ٹوئٹر پر وضاحت دیتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ یہ سب پرفارمنس پلان کے مطابق تھی اور اس میں جیجی حدید کی اجازت بھی شامل تھی۔

دوسری طرف امریکی ماڈل جیجی حدید نے انسٹا گرام پر دھون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ماڈل کا بالی ووڈ میں آنے کا خواب پورا کیا ہے۔

varun dhawan

GIGI HADID