پنجاب کے سرکاری اسپتال مسائل کی آماجگاہ کیوں بنتے جارہے ہیں
لاہورسمیت پنجاب بھر میں شعبہ صحت کی خراب صورتحال کیوں ہے اور اس کا سدباب کیسے ممکن ہے۔
سرکاری اسپتال مسائل کی آماجگاہ بنتے جا رہے ہیں، مریض آتے تو مفت علاج کےلیے ہیں مگر ہزاروں اور لاکھوں روپے لگا کر طبی سہولت ملتی ہیں۔
پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ادویات، سرجیکل آلات خریدنے کے ساتھ ڈاکٹرز اور عملے کی ہڑتالوں نے مریضوں کومشکل میں ڈال رکھا ہے۔
ایکسرے ہو یا الٹرا ساؤنڈ یا پھر پی سی آر ٹیسٹ، قیمت تو سب کی متعین ہے۔ اسپتال میں مفت ٹیسٹ کی سہولت دستیاب نہیں جبکہ سرجیکل آلات اور ادویات کی قلت سے ڈاکٹرز بھی پریشان ہیں۔
انتظامیہ بھی ادویات و سرجیکل آلات کی کمی سے آگاہ ہے۔ لاہور کے سروسز اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مختار احمد کہتے ہیں کہ ادویات کی کمپنیاں مہنگائی کے باعث کم سپلائی دیتی ہیں۔
صوبے بھر کے اسپتالوں میں دو برس سے بھرتیوں کا عمل بھی رکا ہے جس کی وجہ سے عملے کی کمی کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.