Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا جائیں گے

پاکستان کا اعلیٰ اختیاراتی وفد بھی وزیرخزانہ کے ہمراہ ہوگا
شائع 03 اپريل 2023 02:36pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار رواں ماہ وفد کے ہمراہ امریکا جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈارعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ موسم بہار کے اجلاس کیلئے واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف اور سیکیورٹی معاملات دیکھ کر الیکشن ہوگا، معاون خصوصی وزیراعظم

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کا اعلیٰ اختیاراتی وفد بھی وزیر خزانہ کے ہمراہ ہو گا۔ وزیرخزانہ وفد سمیت بریٹن ووڈ انسٹی ٹیوشنز کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا آئندہ سالانہ موسم بہار کا اجلاس 10 سے 16 اپریل تک ہوگا۔

Ishaq Dar

IMF

Washington