Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ نے اپنا پرائیویٹ طیارہ فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا

جوڑے کو اب اپنا پُرتعیش طیارہ پسند نہیں رہا، وجہ سامنے آگئی
شائع 03 اپريل 2023 02:26pm
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

پُرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہمیشہ خبروں کی سُرخیوں میں رہتے ہیں لیکن ان کی گرل فرینڈ نے جارجینا روڈریگز نے اپنا پرائیویٹ طیارہ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ طیارہ دونوں کے زیرِ استعمال ہے لیکن جوڑے کو اب اپنا پُرتعیش گلف اسٹریم طیارہ جی 200 پسند نہیں رہا، جو ان کی جانب سے کاروبار اور سفر کیلئے استعمال کیا جاتا تھا جس کی قیمت 20 ملین یورو ہے۔

اس ساتھ ہی رپورٹس میں بتایا کہ رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا طیارے کے چھوٹے سائز سے مطمئن نہیں ہیں، اس لیے وہ اسے فروخت کرنا چاہتے ہیں۔

رونالڈو یورو کوالیفائرز میں شرکت کے لئے اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں، جبکہ ان کی گرل فرینڈ جارجینا اپنی نیٹ فلکس شو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Cristiano Ronaldo