Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سبی کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک نے گاڑی کو روند ڈالا، 4 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونیوالے 3 افراد کا تعلق ضلع بولان اور ڈرائیور کا تعلق سبی سے ہے
شائع 03 اپريل 2023 12:14pm

سبی کے قریب ڈھاڈر کے مقام پر مزدا ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم کے باعث چار افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور مزدا ٹرک کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا، حادثے میں کار میں سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

کار سبی سے کوئٹہ جارہا تھی جبکہ مزدا ٹرک کوئٹہ سے سندھ کی طرف جا رہا تھا، واقع کے بعد مزدا ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

مقامی پولیس اور لوگوں نے لاشوں کو سول اسپتال ڈھاڈر پہنچایا۔ ؔ

جاں بحق ہونے والوں کا تعلق بولان سے ہے جن میں محمد رفیق ولد اللہ ڈنہ گجر(کچھی) عبدالمجید ولد صالح محمد بھنڈ (کچھی)، ارباب محمد یاسین ولدعبدالمالک بوہڑ،(کچھی) شامل ہیں، ڈرائیورغلام حیدر ولد اللہ واریہ مہرکا تعلق سبی سے ہے۔

بلوچستان

Road Accident

Sibi