Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 25 پیسے اضافہ
اپ ڈیٹ 03 اپريل 2023 03:37pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے پچیس پیسے بڑھ گئی، ڈالر کا لین دین 285 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔

جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 283 روپے 79 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 287 روپے ہے۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی دیکھنے میں آئی، 100انڈیکس میں 110پوائنٹس کمی آگئی۔ کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 39 ہزار 889 پوائنٹس پر بند ہوا۔

interbank

US Dollars