Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت میں گزشتہ 30 سالوں میں کتنے فضائی حادثات ہوئے

بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن گئے
شائع 03 اپريل 2023 09:21am
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ کری ایٹوکامنز
فوٹو۔۔۔۔۔۔ کری ایٹوکامنز

بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن گئے، گزشتہ 30 سالوں میں 534 جہاز فضائی حادثوں کا شکار ہوئے۔

گزشتہ 30 سالوں میں ہونے والے حادثات میں 152 بھارتی پائلٹ ہلاک ہوئے جبکہ گزشتہ 5سالوں میں 45 فضائی حادثات میں 42 بھارتی فوجی مارے گئے۔

مارچ 2017 سے اب تک 18 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوچکے ہیں، زیادہ تر حادثات پائلٹ کی غفلت اور ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے۔

بھارتی فضائیہ میں مگ 21 طیارے اڑتا کفن کے نام سے جانا جاتا ہے۔

بھارتی وزیردفاع اے کے انٹونی کے مطابق مگ 21 بیڑے کے نصف سے زائد جہاز حادثات میں کھو چکے، 872 جہازوں کے بیڑے میں سے 482 حادثات کا شکار ہوئے۔

بھارتی وزیردفاع نے بتایا کہ صرف 2021 میں 5 مگ 21 طیارے حادثے کا شکارہوئے۔

Mig 21

indian air forece

indian defence minister

ak antony

plane crashe