Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز کی اوسلو ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ

دوران پرواز سید جاوید نامی مسافر کی حالت بگڑ گئی
شائع 03 اپريل 2023 09:07am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز نے ناروے کے اوسلو ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 783 میں دوران پرواز سید جاوید نامی مسافر کی حالت بگڑ گئی، مسافر کا بلڈ پریشر کم ہونے اور بے ہوشی طاری ہونے کے سبب فوری طبی امداد کی فراہمی ناگزیر ہوگئی۔

حکام کا کہناہے کہ پرواز میں موجود 3 ڈاکٹرز نے مسافر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی لیکن مسافر کی حالت ٹھیک نہ ہونے پر متفقہ رائے سے ایمرجنسی ڈکلیئر کی گئی۔

اس کے بعد کپتان نے نارروے کے اوسلو ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر جہاز کو اتارنے کی اجازت طلب کی اور پھر ایمبولینس طلب کرتے ہوئے لینڈنگ کے بعد مسافر کو مکمل طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی جان بچالی گئی۔

ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 783 نے دوبارہ اوسلو ایئرپورٹ سے ٹورنٹو کے لئے اڑان بھرلی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میڈیکل لینڈنگ کے سبب پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

karachi

Norway

PIA Flight

toronto

medical emergency landing

oslo airport