Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: ڈکیتی کی نیت سے گھر میں گھسنے والے 3 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

2 ملزمان نے خود کو چھپانے کے لئے برقعہ پہن رکھا تھا
شائع 03 اپريل 2023 08:09am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے دوران اہل خانہ محفوظ رہے۔

کراچی کے علاقے کورنگی بنگالی کیمپ میں ڈاکو گھر میں گھس گئے، جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ سے 3 ڈاکو مارے گئے۔

رہائشی کے مطابق ڈاکو 3 منزلہ عمارت میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، 2 ملزمان نے خود کو چھپانے کے لئے برقعہ پہن رکھا تھا۔

رہائشی نے بتایا کہ ملزمان نے پہلی منزل پر موجود فیملی کو یرغمال بنایا، یرغمالیوں سے 40 ہزار روپے نقد اور 4 موبائل فون چھینے۔ پولیس گھر میں داخل ہوئی تو ملزمان چھت پر بھاگے، ملزمان اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

رہائشی نے مزید بتایا کہ 2 ملزمان چھت پر مارے گئے، ایک ڈاکو نے برابر والے گھر میں چھلانگ لگائی، مقابلے کے دوران تیسرا ڈاکو برابر والے گھر میں مارا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق تینوں ڈاکو فائرنگ کے تبادلہ میں مارے گئے۔

کراچی: منگھوپیر میں پولیس سے مبینہ فائرنگ کا تبادلہ، 3 ملزمان گرفتار

دوسری جانب کراچی کے علاقے منگھوپیر میں اجتماع گاہ روڈ پر اینٹی وائلینٹ کرائم سیل پولیس کا 3 ملزمان سے مبینہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ایس ایس اے وی سی سی کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں اور ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب پولیس حکام کی جانب سے دعوٰی کیا گیا ہے ملزمان نے اجتماع گاہ روڈ پر پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی تھی، گرفتار ملزمان میں ظفر شاہ،حسنین اور امان اللہ خان شامل ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3 پستول برآمد کر کے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

karachi

Police Encounter

korangi

Sindh Police

robbers killed