Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

’گیس نہ آئے تو بل گورنر ہاؤس لائیں، صفر کراؤں گا‘

گورنر سندھ کی سوئی سدرن گیس کمپنی کو فائنل وارننگ
شائع 02 اپريل 2023 08:08pm

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کو فائنل وارننگ دے دی۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ شہری گیس نہ آنے کی صورت میں اپنے بل گورنر ہاؤس لے کر آجائیں، سارے بلوں کو جمع کرکے ایس ایس جی سی کے مینیجنگ دائریکٹر (ایم ڈی) کے سامنے رکھا جائے گا کہ اس کو صفر کیا جائے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ایم ڈی ایس ایس جی سی نے پیر اور منگل سے شہر میں گیس کی مکمل فراہمی یقین دہانی کرائی ہے۔

gas load shedding

SSGC

kamran tessori

Gas Bill